پاکستان

کیا ڈیل ناکام ہوگئی؟ صحافیوں کے سوالوں پر پی ٹی آئی رہنما خاموش

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے بعد صحافیوں کے سوالوں پر پی ٹی آئی کے رہنما کوئی جواب دیے بغیر چلے گئے۔

 ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے اندرجو لوگ نااہلی چاہتے تھے کیا وہ خوش ہیں؟ جس پر اسد عمر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 صحافی نے شیریں مزاری سے سوال کیا  کہ پی ٹی آئی کے اندر نا اہلی کا خواہش مند گروپ کیا خوش ہے؟ جس پر شیریں مزاری بھی جواب دیے بغیر چلی گئیں۔

ایک اور  صحافی نے سابق وزیر سے پوچھا کہ کیا ڈیل ناکام ہوگئی؟ شیریں مزاری نے اس سوال کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

صحافی نے سوال  کیا کہ پی ٹی آئی کا وزیراعظم کا اگلا امیدوار کون ہوگا؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ انشا اللہ عمران خان ہی اگلے امیدوار ہوں گے۔

صحافی نے فواد چوہدری سے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے اندر جو گروپ نااہلی چاہتے تھے وہ خوش ہیں؟  جس پرانکا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button