بزنسپاکستان

آف شور کمپنی کے الیکٹرک شیئرز کی خریدار بن گئی

آف شور کمپنی کے الیکٹرک شیئرز کی بالواسطہ خریدار بن گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فنڈ منیجر آئی جی سی ایف،  جنرل پارٹنر لمیٹڈ ( آئی جی سی ایف جی پی) اور انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے اثاثوں کا مالک ہے، ان کے درمیان کچھ تبدیلیاں مکمل ہو گئی ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق معاشی تجزیہ کاروں نے ریگولیٹری فائلنگ کے پیچیدہ متن کی وضاحت کرتے ہوئے اسے کے الیکٹرک کے بڑے شیئر ہولڈنگ کی سیج وینچر گروپ لمیٹڈ کو منتقلی قرار دیا ہے جو کہ برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنی ہے جو مکمل طور پر ایشیا پاک انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔

کے الیکٹرک کی ہولڈنگ کمپنی کیمن آئی لینڈ رجسٹرڈ کمپنی کے ای ایس پاور لمیٹڈ ہے جس کی شیئر ہولڈنگ 66.4 فیصد ہے، حکومت پاکستان کے الیکٹرک میں 24.36 فیصد شیئرز ہولڈ کرتی ہے جب کہ بقیہ شیئرز سرمایہ کار کمپنیوں اور عام لوگوں کی ملکیت ہیں۔

کمپنی نے اپنی تازہ ترین فائلنگ میں کے ای ایس پاور جو کہ کے الیکٹرک کا سب سے بڑا براہ راست شیئر ہولڈر ہے فنڈ کے حتمی شیئر ہولڈنگ کا ذکر کیے بغیر کہا ہے کہ فنڈ کیمن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ نجی سرمایہ کاری ہے، جس میں متعدد سرمایہ کار کمپنیاں ہیں جو آئی جی سی ایف کے تحت چلائی جاتی ہیں، جن کے پاس متعدد اثاثے ہیں جن میں ان ڈائریکٹ نان کنٹرولنگ شیئرہولڈنگ کے ساتھ کے الیکٹرک بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button