اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کون ہوگا؟

 وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے پارٹی چیئرمین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیدیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد جب وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے پارٹی چیئرمین کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا عمران خان ہی پارٹی کے سربراہ ہیں، پارٹی عمران خان کی ہے اور عمران خان کی ہی رہے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں شکست کے بعد عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کروایا گیا جسے مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button