طوفان ”آئن“ نے فلوریڈا میں تباہی مچادی

تباہ کن طوفان آئن امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی کی داستان چھوڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
طوفان سے فلوریڈا میں درجنوں گھر اور املاک تباہ ہوگئیں، طوفان کے باعث 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، طوفان کا رخ اب شمالی اور جنوبی کیرولینا کی طرف ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے 10 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ تمام ہلاکتیں جنوب مغربی کائونٹی چارولیٹ میں ہوئی ہیں۔
طوفان کے بعد فلوریڈا میں ہر طرف نقصانات اور تباہی کے مناظر ہیں اور متعدد گھر پانی کی نظر ہوگئے ہیں، سڑکیں اور پل بھی طوفان سے متاثر ہوئے۔
طوفان سے متاثرہ علاقے میں لاشوں کی تلاش اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا تھا کہ کیٹیگری ون کا یہ طوفان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے تباہ کن طوفان ہوسکتا ہے۔
طوفان اس وقت انلینڈ میں ہے جہاں سے اس کا رخ شمالی ار جنوبی کیرولینا کی طرف ہوگا۔
طوفان کے بعد سے ابتک 22 لاکھ لوگ بجی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔



