تازہ ترین
حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلو ورنہ۔۔۔ فضل الرحمان کا بڑا انکشاف


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلنا ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں، اسے بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کر دو، ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے، لیکن حکومت کو کہا جاتا ہے کہ ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔



