حکومت کے بعد عمران خان نے بھی معاہدے کی تردید کر دی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی ذرائع کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں فریقین نے صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح جتھے سے کسی قسم کے معاہدے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بعدازاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی تھی۔
Rumours & delib disinfo that a deal has been done. Absolutely not! We are moving towards Islamabad & no question of any deal. We will remain in Islamabad till announcement of dates for dissolution of assemblies & elections are given. Calling all ppl of Islamabad & Pindi to join
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔



