تازہ ترین
مجھے سخت ٹارچر کیا جارہا ہے، بولی وڈ اداکارہ کا انکشاف


بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل کوئنا مترا کا کہنا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں اقربا پروری اور گروپ ازم کا سامنا ہے اور انہیں پلاسٹک سرجری کرنے پر سخت ٹارچر کیا جارہا ہے۔
ایک انٹرویو میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ اداکارہ نے کہا کہ 3 سال سے پلاسٹک سرجری کرنے پر انہیں سخت ٹارچر کیا جارہا ہے، لوگ مجھ سے دور ہوتے ہیں اور فاصلہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے بولی وڈ انڈسٹری سے متعلق اپنی شکایات کو شیئر بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کافی اقربا پروری ہے اور مجھے ایک قسم کے مخصوص رویئے کا سامنا کرنا پڑا، ایک آؤٹ سائیڈر ہونے کی وجہ سے مجھے طویل بریک بھی لینا پڑا اور جب مجھے انڈسٹری کی مدد کی ضرورت پڑی تو کوئی بھی میرے لئے کھڑا نہیں ہوا۔



