تازہ ترین

منشیات کے عادی افراد کیخلاف سخت قوانین مسئلے کا حل نہیں: وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف محض طاقت، اختیار یا سخت قوانین مسئلے کا حل نہیں۔

اسلام آباد میں قومی مکالمے بعنوان پاکستان میں انسانی حقوق اور ڈرگ پالیسی ہوا، جس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف طاقت کے بجائے موثر بحالی کی پالیسی ہی پائیدار حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے مربوط، شفاف اور موثر بحالی پروگرام پر مبنی مستقل پالیسی ناگزیر ہے، حکومت نے تقریباً 3 سال کی محنت سے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا جامع پیکیج تیار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فوجداری قوانین میں اصلاحات کا 104 ترامیم پر مشتمل پیکیج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ہے، مجوزہ فوجداری اصلاحات میں تفتیش، استغاثہ اور مقدمے سے قبل کے مراحل کو بنیادی اہمیت دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترامیم کے تحت پراسیکیوٹرز کو ابتدائی مراحل میں زیادہ اختیار دینے کی تجویز ہے، ضمانت کی فراہمی اصول اور انکار صرف غیر معمولی حالات میں ہونا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ اصلاحات میں ضمانت کا عمل آسان اور ضمانتی مچلکوں کے مسائل حل کرنے کی تجویز ہے، جامع فوجداری اصلاحات مجموعی نظامِ انصاف میں بنیادی بہتری لائیں گی، قانونی اصلاحات سے قیدیوں اور زیر سماعت افراد کو بروقت انصاف فراہمی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button