ربیعہ احسن قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم کے بدلتے بیانات کے تناظر میں پولیس کا اہم فیصلہ

راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں ملزم کے دوران تفتیش بدلتے بیانات کے تناظر میں پولیس نے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کل لاہور سے کروایا جائے گا، پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے واقعہ ہے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ کل پولی گرافک ٹیسٹ ہونے پر رپورٹ ہفتہ کے پولیس کو ملنے کا امکان ہے۔
احسن طاہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
تفتیشی آفیسر نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 13 نومبر کو پھر پیش کرنے کا حکم دیا۔
آئندہ تاریخ پر عدالت نے مکمل تفتیشی رپورٹ، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ہے، مزم شوہر کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا قبل ازیں ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس ملزم کو واپس تھانہ لے گئی۔



