اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاست
پروفیسر عارف ساقی اور بھتیجے پر تشدد کا کیس، مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم کونین کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔
سیشن عدالت ملیر نے درخواستِ ضمانت کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ملزم پر پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔



