Healthاہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاستصحت

پمز اسپتال اتوار کو معمول کے مطابق مکمل فعال رکھنے کا فیصلہ

پمز اسپتال اسلام آباد کو اتوار کے روز بھی معمول کے مطابق مکمل فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پمز اسپتال کی انتظامیہ اور اکاؤنٹس برانچ اتوار کو معمول کے مطابق کام کرے گی، اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔

سرکلر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق تمام متعلقہ افسران اور عملہ مقررہ اوقاتِ کار کے دوران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

بغیر اجازت غیر حاضری، غفلت یا حکم کی عدولی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button