اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہدفاعسیاست

مکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد کی علامت ہے، مقررین

کراچی: مکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد کی علامت ہے، مقررین

پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی، مسلم ممالک کے باہمی تعاون سے خطے میں نئی سفارتی سمت پیدا ہو رہی ہے،سیمینار سے خطاب

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی میں ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے سابق سفیر غلام رسول بلوچ، ڈاکٹر سدرہ احمد اور ڈی جی پی آئی ڈی ارم تنویر نے خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سدرہ احمد نے کہا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یونان اور قبرص کے علاوہ دیگر یورپی ممالک نے مکہ دفاعی معاہدے کو سراہا ہے۔سابق سفیر غلام رسول بلوچ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری امریکا کی اجارہ داری کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ پاکستان نے امریکا اور چین کے ساتھ انتہائی عمدگی سے متوازن تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ڈی جی پی آئی ڈی ارم تنویر نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے وسیع ہوتے اتحاد کی علامت ہے۔ یہ تمام مسلم ممالک بالخصوص پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button