اہم خبریںبزنسپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاستمارکیٹ

پیپلز پارٹی کا مشن عوام کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے، سکھدیو ہمنانی

گھوٹکی: سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مشن عوام کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پاورٹی ریڈکشن پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے پیپلز پاورٹی ریڈکشن پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی جس میں 50 سے زائد مستحقین میں مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کیے گئے۔ ایک مستحق کو اسکریپ کاروبار کی توسیع کے لیے 25 لاکھ روپے کا بلاسود قرض دیا گیا جبکہ پی پی آر پی کے تحت مویشی پالنے، چھوٹے کاروبار اور دیگر روزگار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے۔ کاروبار کے لیے بلاسود قرض حاصل کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی نے کہاکہ پی پی آر پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن کی عکاسی کرتا ہے، پیپلز پارٹی کا مقصد لوگوں کو امداد کا محتاج بنانا نہیں بلکہ معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی پی آر پی کے ذریعے سندھ بھر میں 15 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں،

ترجمان سندھ حکومت نے مزید بتایا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا پیپلزپارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، ۔

ایس پی ایچ ایف کے تحت بھی خواتین کو گھروں کی ملکیت کے حقوق دے کر ان کا معاشی تحفظ مضبوط کیا جا رہا ہے،

سکھدیو ہمنانی نے مزید کہاکہ سندھ حکومت پائیدار روزگار اور پسماندہ طبقات کے لیے معاشی مواقع بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، ۔

اس مقع پر ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی نے مستحقین میں سولر کٹس اور پودے بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button