Healthاہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاستصحت

پمز اسپتال میں اہم طبی سہولت غیر فعال، وزیراعظم کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم نے پمز اسپتال میں اہم طبی سہولت غیر فعال ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت فعال نہ ہونے یا عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  حقائق اور ذمہ داری کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی حقائق اور ذمہ داری کا تعین کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، تاکہ معاملے میں مزید کارروائی قانون اور قواعد کے مطابق عمل میں لائی جاسکے۔

انکوائری کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہوں گے، جبکہ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن اور اے ایف آئی سی کے بریگیڈیئر ڈاکٹر جہانزیب علی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔

دیگر ممبران میں ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک، پمز کے بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر عظمت حیات اور اے ایف آئی سی کے سی ٹی اینجیو ٹیکنیشن عمر فاروق شامل ہوں گے۔ کمیٹی ضرورت کے مطابق کسی دوسرے رکن کو بھی شامل کرسکے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button