بزنسپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاستمارکیٹ

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد 8 اگست (آج) سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال پر ہے۔

’نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کے لیے طلب کیا ہے، حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنر آفس میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمتیں یکم جولائی 2024ء کی سطح پر واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button