انٹر نیشنلاہم خبریںپاکستانتازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد نے عمرہ ادا کیا


مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت حاصل کی۔
عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور علاقائی و عالمی امن کیلئے دعا کی۔