
کراچی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس سینیٹر امیر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر ناصر محمود بٹ نے شرکت کی جبکہ سینیٹر انوشہ رحمان احمد خان نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال، صوبائی وزیر محنت، حکومت سندھ جناب سعید غنی اور وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
جبکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی مٹینگ کے دوران سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیسی کے زیر انتظام صوبے بھر کی تمام ہسپتالوں میں محکمہ صحت کے سی ڈی سی کنٹرول برائے ایچ آئی وی کے تحت سکریننگ کروائی جارہی ہے۔ ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی کیسز کے لئے بنائی گئی انکوائری کمیٹیوں کی سفارشات پر 37 ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور افسروں کو فائنل شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے تو ان کے خلاف محکمہ ذاتی کارروائی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا جائے گا۔ کسی کا گناہ اپنے سر نہیں لوں گا۔



