اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاست

26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق مسلسل طلبی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق عمر ایوب کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button