اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاستصحت

ولیکا اسپتال ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری کردیا: سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری کردیے گئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ محتسب کے حکم پر ایک اور انکوائری کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی نے رپورٹ 19 جون کو جمع کروائی جس کے آنے کے بعد ہم نے 37 افراد کو معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے 37 افراد کو نام کے ساتھ نامزد کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا علاج جاری ہے، بیماری سے متاثرہ افراد کے کوائف راز میں رکھے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی خاندان میں پتہ چلے کہ اس کا بچہ ایچ آئی وی مثبت ہے تو ان کا پریشان ہونا بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button