
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صافی نے فیصلہ سنایا، فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔
عدالت نے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا، شہر کی مشہور شخصیت تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کو سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کا کہنا تھا کہ مجھے غلط سزا دی گئی، موقع پر نہیں تھا، وکلاء کو سزا چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی، فیصلہ انتقامی کارروائی ہے۔
فرخ کھوکھر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے تھے۔
تاجی کھوکھر صدر مملکت آصف زرداری کے بھی دست رات تھے، تاجی کھوکھر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ مقتول ماجد ستی کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا اور پلاٹ پر قبضہ روکنے پر ماجد ستی کو قتل کیا گیا۔



