اہم خبریںبزنسپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہمارکیٹ

خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں، اس کے بعد مالی تخمینے پرکھیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالی سال 2026 کے مقابلے میں 2027 میں مہنگائی کا منظرنامہ بہتر ہوگا جبکہ خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے آئندہ مالی سال کے تخمینوں کو دوبارہ پرکھیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی 4 سال میں دگنی ہوگئی ہے، قرض لینے والی ایس ایم ایز کی تعداد میں 4 سال میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو سیکٹرز کے حساب سے پروڈکٹس بنانے چاہئیں، قرضوں کے اجرا کا مقصد صرف قرض کی فراہمی نہیں بلکہ روزگار کا فروغ اور قومی معاشی نمو بھی ہونا چاہیے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 2027 گزشتہ سال سے بہتر رہنے کا امکان ہے، تاہم خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں، خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے آئندہ مالی سال کے تخمینوں کو دوبارہ سے پرکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026 میں جی ڈی پی نمو 3.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، مالی سال 2026 کے مقابلے میں مالی سال 2027 میں مہنگائی کا منظرنامہ بہتر ہوگا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تاحال مالی سال 2026 کے 11 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ہے، تخمینہ ہے کہ مالی سال 2026 کے 12 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 2027 میں کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور سرپلس رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button