اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہ

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے

وزیرِاعظم شہباز شریف  اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران پہنچنے پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر ایاز صادق، اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری، نیر حسین بخاری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ٔ ترکیہ کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

 وزیرِاعظم شہباز شریف بھی شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔

شہید رہبرِ انقلاب کے جنازے سے متعلق قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل 4 جولائی سے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے سے متعلق عوامی رسومات کا آغاز ہو گا، عیدگاہ امام خمینی کے دروازے عوام کے لیے کل صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد عوام شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا آخری دیدار کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button