اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاست

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا پی پی پی حیدرآباد ڈجیٹل میڈیا کی سربراہ صبا حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کی ڈجیٹل میڈیا کی سربراہ صبا حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

صبا حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک متحرک، باصلاحیت اور نظریاتی کارکن تھیں، شرجیل انعام میمن

صبا حیدر نے پارٹی پیغام عوام تک پہنچانے اور ڈجیٹل میڈیا کے ذریعے پارٹی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، شرجیل انعام میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے صبا حیدر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شرجیل انعام میمن

صبا حیدر کی وفات پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، شرجیل انعام میمن

صبا حیدر نے اپنی محنت، لگن اور وابستگی کے ذریعے پارٹی تنظیم اور ڈجیٹل میڈیا کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں، شرجیل انعام میمن

مرحومہ کے اہلِ خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، شرجیل انعام میمن

دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستان پیپلز پارٹی مرحومہ صبا حیدر کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، شرجیل انعام میمن

اللہ تعالیٰ مرحومہ صبا حیدر کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، شرجیل انعام میمن

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button