تازہ ترین

پی اے ایف بیس مسرور اور کبوتر بازوں کے درمیان مذاکرات کامیاب

کراچی : ائیر کموڈور محمد عمر  بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مسرور (ستا رہ امتیاز ملٹری ) کی ہدایات پر اسکواڈرن لیڈر صدام انور فلائیٹ سیفٹی افیسر پی اے ایف بیس مسرور  نے پی اے ایف بیس مسرور کے  اطراف میں کبوتر بازوں  کو کبوتر کے جہاز سے ٹکرانے پر ممکنہ تباہی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے لئے ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

پولیس کے تعاون سے بلدیہ کے علاقہ کے تمام کبوتر بازوں کو  ان کے ایریہ میں بریف کے لیے اکٹھا کیا گیا۔  بریفنگ کے دوران کبوتر  کے جہاز کی کم سطحی اڑان کے دوران ٹکرانے سے ہونے والےممکنہ تباہی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور  بتایا گیا کہ پاکستان ائیر فورس  کوجہاز سے پرندے کے ٹکراو کے نتیجے میں کافی جہازوں کی تباہی  اور پائلٹوں کی جانی نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑ چکا ہے ۔

کبوتر بازوں کو بتایا گیا کہ پاکستان ائیر فورس کے افسران بالا  کی  ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی کیماڑی  کے ساتھ میٹنگ کے دوران  کبوتر بازوں کے خلاف  سخت سے سخت کارروائی کیے جانے پر  اتفاق ہوا ہے۔

  اس اثناء میں کبوتر بازوں  کی تنظیم کے اعلی عہدے دار محمد اشفاق احمد نے کبوتر بازوں کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر ثانی و  نرمی کی اپیل کی اور کبوتر بازوں کے  جنونی شوق پر روشنی ڈالی۔

اسکواڈرن لیڈر صدام انور نے  تجویز دی کہ  انسانی و شہری حقوق اورہمدردی کی بنیاد پر باہمی تعاون پر کبوتر بازوں  کو نان فلائنگ ڈے اور نان فلائنگ ٹائم پر کبوتر اڑانے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔

اس  تجویز پر باہمی مذاکرات ہوئے اور طے پایا کہ تمام کبوتر باز پی اے ایف بیس مسرورکے مجاز نمائندہ  سے اجازت لے کر  کبوتر بازی کر سکتے ہیں۔پی اے ایف کےمجاز نمائندہ  کو واٹس اپ گروپ میں  شامل کیا جائے گا جو کبوتر بازوں کو نان فلائنگ ٹائم اور نان فلائنگ ڈے پر  کبوتر اڑانے کا مخصوص ٹائم دے گا  ۔

اس مقررہ وقت  کے دوران کبوتر باز کبوتر اڑانے  کااپنا شوق پو را کر سکیں گے۔محمد اشفاق احمد و دیگر کبوتر بازوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان احکامات کی مکمل طور پر پاسداری کریں گے اور اگر کوئی کبوتر باز ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اور مقررہ اوقات کار کے علاوہ کبوتر اڑائے گا تو کبوتر بازوں کی تنظیم خود اس کبوتر باز کی نشاندہی کر کے پاک فضائیہ  کے مجاز آفیسر کے ذریعےقانونی کارروائی کے لئے درخواست کرے گی۔

ائیر کموڈور محمد عمر بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مسرور نےکبوتر بازوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور باہمی تعاون کی پالیسی  پر اتفاق کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button