انٹر نیشنلاہم خبریںتازہ ترین

پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب،کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان

روس: پیوٹن کا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان

ماسکو: روسی اشرافیہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بعد کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن 88 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، وہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے  والے روسی رہنما بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی کابینہ میں جوان چہرے شامل کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکنوکریٹک وزیر اعظم میخائل میشستن اور گورنر سینٹرل ایلویرا نیبولینا کے عہدے بھی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی کابینہ میں جن جوان چہروں کو شامل کیا جائے گا، انہیں نائب وزیر اور وزارتی محکموں کے سربراہ کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ سینیئر حکومتی عہدیداروں میں بیشتر ریٹائر ہو رہے ہیں یا پھر بعض کی  تنزلی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے 2020 سے حکومت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button