چین کے سابق وزیرِ اعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق 68 سالہ لی چیانگ نے رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ شنگھائی شہر میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لی کی چیانگ کے انتقال کا سن کر دکھ اور شدید صدمہ پہنچا، وہ پاکستان کےعظیم دوست تھے۔
“Deeply saddened and shocked to learn about the sad demise of former Chinese Premier Li Keqiang. He was a great friend of Pakistan. We fondly remember his visit to Pakistan in 2013. Our thoughts and sympathies are with Late Premier Li, his family and with the Chinese nation at…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 27, 2023
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سابق چینی وزیراعظم کے 2013 کے دورہ پاکستان کی اچھی یادیں ہیں، چینی عوام، لی کی چیانگ کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔



