تازہ ترین

صدر نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی اوربل پردستخط کردئیے، صدر نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی، صدر عارف علوی نے پیمرا (ترمیمی) بل پر حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی ،ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرنے یہ یقین دہانی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانکس میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کرائی گئی تھی ، وفد میں افضل بٹ، ارشد انصاری، ناز آفرین سہگل، سرمد علی، شہاب زبیری، شکیل مسعود، اعجاز الحق، کاظم خان، ایاز خان اور اظہر عباس شامل تھے،صدر مملکت نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ ، پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کرانے پر میڈیا برادری کی اجتماعی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اشتہارات کو الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے جوڑنے سے انکے مسائل کے حل میں مدد ملے گی،ترمیمی بل موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز ، ڈس انفارمیشن بارے آگاہ کرے، نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے، میڈیا بالخصوص سینئر صحافی تعلیمی اداروں اور جامعات کیساتھ روابط بڑھائیں، سینئر صحافی صحافت کے میدان میں ہونیوالی نئی پیشرفتوں کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button