انٹر نیشنل

ایران پر فیس بک کے زریعے ایجنٹس بھرتی کرنے کا الزام

اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کے ادارے شاباک نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے مفاد کے لیے معلومات اکٹھا کرنے اور اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے لیے فیس بک پر فرضی اکاؤنٹ کے ذریعے اسرائیلیوں کو بھرتی کر رہا ہے۔

اس سے قبل تل ابیب نے بتایا تھا کہ ایران نے ترکی میں اسرائیل کے ایک سفارت کار کے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے۔

شاباک کے مطابق فیس بک پر مذکورہ فرضی اکاؤنٹ کینیڈا کی ایک یہودی نوجوان خاتون سارہ بائبی کے نام سے کام کر رہا ہے۔ ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون اسرائیل میں بعض افراد کے ساتھ رابطے میں ہے۔

درحقیقت یہ فرضی اکاؤنٹ ایک ایرانی کارندے کے متعلق ہے جو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو اسرائیلیوں کے قریب آنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

شاباک ادارے کے مطابق اس فرضی اکاؤنٹ کے صارف نے اپنے شکاروں کو رومانوی جذبات میں الجھا کر  انہیں اپنے جال میں پھنسایا۔

شاباک نے واضح کیا کہ اس اکاؤنٹ کو چلانے والے ایرانی ایجنٹ نے خود کو کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ظاہر کیا تاکہ اپنی اصل شناخت پر پردہ ڈال سکے۔ اس نے اپنے بھرتی کیے گئے افراد کو مختلف مشن سونپے۔

اکاؤنٹ چلانے والے نے اسرائیل اور روس کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے لوگوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی گئی کہ یوکرین میں جنگ کے تناظر میں روسی صدر ولادی میر پوتین پر کڑی تنقید کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button