انٹر نیشنل

غیراخلاقی فلموں میں اداکاری کے شبے میں بیوی قتل

ایک شخص نے فحش فلموں میں اداکاری کرنے کے شبے میں اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے ہی قتل کر ڈالا۔

یہ واردات بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ہوئی جہاں 40 سالہ رکشہ ڈرائیور ظہیر پاشا نے اتوار کے روز اپنی بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔

ملزم نے دو ماہ قبل اپنی بیوی کو ہراساں کرنا شروع کیا تھا اور 17اپریل کو اسے موت کے گھاٹ ہی اتار ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ ظہیر نے دو ماہ قبل ایک فحش فلم دیکھی تھی جس میں موجود اداکارہ اسے اپنی 35 سالہ بیوی منیبہ جیسی لگی، جس پر اس نے منیبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ظہیر اور منیبہ کی شادی کو 15 سال گزر چکے تھے اور ان کے 5 بچے تھے۔

دو ماہ قبل پہلی بار ملزم نے منیبہ کو ایک فیملی تقریب میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس سے تمام رشتہ داروں کو علم ہو گیا کہ ملزم اپنی بیوی کو کیوں پیٹ رہا ہے۔

20 دن قبل ملزم نے اسے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اسے ہسپتال داخل کرانا پڑا تھا۔

مقتولہ کے والدہ غوثی پاشا نے اس روز پولیس سے رابطہ کیا تھا تاہم مقتولہ نے اپنے باپ کو اپنے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرانے سے منع کر دیا تھا۔

واردات کے روز مقتولہ کا سب سے بڑا بیٹا دوڑتا ہوا اپنے نانا کے گھر گیا اور بتایا کہ اس کے باپ نے اس کی ماں کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button