انٹر نیشنل

امریکا نے عمران خان کو کس بات سے انکار پر سزا دی؟ روس نے بتا دیا

 وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکا کے دھمکی آمیز مراسلے کی روس نے بھی تائید کر دی۔

روس کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے بات نہ ماننے پر عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاز نے کہا کہ امریکا نے عمران خان پر دورہ روس منسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا، عمران خان نے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا جس پر امریکا نے بات نہ ماننے پر عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، تحریک عدم اعتماد کا قومی اسمبلی میں آنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

روس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے رد عمل کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button