انٹر نیشنل

حاملہ خاتون کی موت کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی

بھارتی ریاست راجستھان میں  حاملہ خاتون کی موت کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔

راجستھان کے ضلع دوسہ کے ایک ہسپتال میں حاملہ خاتون دوران زچگی ہلاک ہوگئی تھیں جس پر خاتون کے اہل خانہ نے لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف مقمدمہ درج کرایا تھا۔

اس واقعہ کے بعد لیڈی ڈاکٹر ارچنا شرما اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کے شوہر بھی ڈاکٹر بھی ہیں اور دونوں مل کر یہ ہسپتال چلایا کرتے تھے، خودکشی سے قبل رات گئے تک دیہاتیوں نے ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی حاملہ خاتون کے اہل خانہ نے ہسپتال کے باہر احتجاج بھی کیا تھا، مقدمے میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کو حاملہ خاتون کی موت کی وجہ بتایا گیا تھا جس پر ڈاکٹر ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button