انٹر نیشنل

اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اپریل فول ہر سال یکم اپریل کو منایا جاتا ہے جس کے دوران عوام ایک دوسرے کو مختلف حیلے بہانوں سے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپریل فول کا مقصد بظاہر تفریح اور ہنسی مذاق ہے، تاہم بعض اوقات اس دن کی نوعیت انتہائی سنجیدہ ہوجاتی ہے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر ان کی توہین کرتے ہیں۔

بعض تاریخی حوالوں سے لوگ اپریل فول کو اسلام کی توہین سے جوڑتے ہیں اور بعض اسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تضحیک کا ایک مقصد بتاتے ہیں، تاہم یہ دن منانے والے اکثرلوگ اس سے لاعلم ہیں جو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

ساتھیوں اور دوست احباب کو اپریل فول بنانے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلانا، عوام کا وقت ضائع کرنا اور انہیں کسی ایسے شخص کو خوش آمدید کہنے کیلئے ائیرپورٹ پر بھیجنا اپریل فول منانے والوں کے خاص طریقے سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button