انٹر نیشنل

سوتی ماں کو زندہ جلانے والے بیٹے کا عبرتناک انجام

سعودی عرب میں سوتی ہوئی ماں کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے بیٹے کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوناک واقعہ سعودی شہر تبوک میں پیش آیا جہاں بیٹے نے کمرے میں سوئی ماں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق، ملزم نے والدہ کے قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے سزا سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button