روس کا بچوں سے بھری بلڈنگ پر خطرناک ترین بم سے حملہ


روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر اب تک کا سب سے خطرناک بم گرا دیا جس میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
یوکرینi حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے جان بوجھ کر ایک ایسے سنیما پر یہ خطرناک بم گرایا جہاں خبر تھی کہ وہاں یوکرینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج جنگی جرائم کررہی اور اس پر دنیا کی خاموشی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
یوکرینی حکام نے مقامی تھیٹر پر روسی بمباری میں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ کم از کم 300 افراد مارے گئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق وہ اب بھی اس ہولناکی پر یقین نہیں کرنا چاہتے، لیکن ان لوگوں کے الفاظ جو حملے کے وقت عمارت کے اندر تھے، کچھ اور کہتے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوجیوں نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا، وہ جانتے تھے کہ وہ کہاں حملہ کر رہے ہیں، روسی فوج نے 16 مارچ کو ماریوپول کے تھیٹر پر طاقتور بم گرایا تھا۔
روسی بمباری کے وقت تھیٹر میں 1 ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں نے پناہ لے رکھی تھی۔



