انٹر نیشنل
زلزلے سے متاثرین افراد کے لیے چین کا 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

چین کا ترکیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
گزشتہ روز ترکیہ اور شام میں صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے تقربیا ایک منٹ تک محسوس کیۓ گے تھے۔ زلزلے کے باعث 6 ہزار سے زائد عمارتیں زمین میں بوس ہوگئیں ۔
زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں اب تک 4 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں مزید خدشے کا امکان بھی ظاہر ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اس مشکل وقت میں ترکیہ کو زلزلے سے نمٹنے کے لیے 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔



