انٹر نیشنل
چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی
چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں 24 افراد ہلاک جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں آگ ہفتے کے روز درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کرنے کے باعث لگی ۔ چلی میں موسم انتہائی گرم ہے. جس کی وجہ سے آگ بجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔ بے قابو ہونے کے باعث حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے
جنگل کے 281 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے 80 مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔یسکیو ٹیم کے رضاکاروں نے ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا ہے جہاں پینے کے لیے صاف پینے، خوراک اور دواؤں کا سامنا موجود ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق آگ میں 24 افراد جھلس کے جاں بحق اور 900 سے زائد افراد زخمی،جبکہ سیکڑوں مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔



