ترکیہ اور شام میں شدید نوعیت کا زلزلہ

ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں افراد زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکی کے مشرقی علاقے میں 8۔7 شدید کے زلزلے کے جھٹکے تقریبا ایک منٹ تک محسوس کیے گئے،جس کے باعث لوگ گھروں سے نکل کرسڑکوں پر آگے۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے اثرات لبنان، اسرائیل، ، یونان اور دیگر ممالک میں بھی محسوس کئے گئے لیکن سب سے زیادہ نقصان ترکیہ اور شام میں ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ترکی میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث 76سے زائد افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوۓ ہیں۔ شام میں اب تک 237 افراد ہلاک جب کہ 639 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دروسری جانب درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ساتھ ہی امدادی ٹیمیں بھی فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچ گئی ہیں۔۔



