انٹر نیشنل
نیوزی لینڈ میں جاری شدید بارشوں میں 4 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں شدید بارشوں کےباعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعے سے جاری بارشوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہنگامی صورتِ حال تاحال برقرار ہے جبکہ 3 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق آکلینڈ ایئر پورٹ سے پروازوں کی آمد ورفت بحال کر دی گئی ہے۔



