انٹر نیشنل

برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوگیا

 

انٹارکٹیکا میں لاہورشہر جتنا بڑا برف کا تودہ آئس شیلف سے ٹوٹ کرعلیحدہ ہوگیا۔

 

برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق 22 جنوری 2023 کو برنٹ آئس شیلف برف کی تہہ سے ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق برفانی تودے کی علیحدگی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ نہیں, یہ  ایسا  قدرتی طور پر ہوا۔ خیال رہے کہ برفانی تودہ تقریبا 1550  اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ جو کے شہر لاہور کے رقبے سے  کچھ زیادہ چھوٹا نہیں۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق 2019 سے برنٹ آئس شیلف میں دراڑیں پڑنا شروع ہوچکی تھیں۔ جو اب برف کی تہہ سے مکمل طور پر علیحدگہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب برفانی تودے  کی مانیٹرنگ جاری ہے کہ آیا اس میں مزید کہیں کوئی دراڑ توموجود نہیں؟ کیونکہ اگر برف کی عظیم تہیں یوں ہی ٹوٹتی رہیں تو سمندر کی سطح بلند ہوجائے گی۔ جس کی وجہ سے  سمندری طوفان آنے کے امکان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button