انٹر نیشنلصحت
شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں 5 دن لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سانس کی بڑھتی بیماری کے باعث 5 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کورونا کا ذکر نہیں کیا گیا جبکہ لوگوں کو اتوار تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے شہریوں کو دن میں متعدد دفعہ بخار بھی چیک کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاک ڈاؤن سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد ضروری اشیا کی خریداری کرتے ہوئے انہیں ذخیرہ کرتی نظر آئی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال ملک میں کورونا کی تصدیق کی تھی اور اسی سال اگست میں اس پر قابو پانے کا اعلان بھی کیا تھا۔



