انٹر نیشنل

افغانستان: سابق خاتون رکن اسمبلی گھر میں قتل

افغان دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

افغان حکام کے مطابق فائرنگ سابق خاتون رکن پارلیمان کے گھر پر کی گئی، فائرنگ سے سابق افغان رکن پارلیمان مرسل نبی زادہ ہلاک ہو گئیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پارلیمان کا گارڈ بھی ہلاک ہوا اور بھائی زخمی ہوا۔

افغان حکام کے مطابق سابق رکن پارلیمان کے گھر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی، فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button