انٹر نیشنل

ولیم نے مجھ پر تشدد کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے جھگڑا ہوا اور ہیری نے ان کا گریبان پکڑ کر مار پیٹ  بھی کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو 10 جنوری کو شائع ہوگی۔

 شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔

شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق شہزاد ہ ولیم نے میگھن مارکل کو مشکل اور بدتمیز کہا، جب کہ جھگڑا اس وقت زیادہ بڑھ گیا جب ولیم نے ہیری کا گریبان پکڑا اور مارا۔

شہزادہ ہیری نے  اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ اس جھگڑے کے نتیجے میں انکی کمر پر چوٹ کے نشان بھی آئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button