انٹر نیشنل

جاپانی حکومت کا شہر کو چھوڑنے پر ہر خاندان کو فی بچہ 17 لاکھ روپے دینے کی پیشکش

جاپانی حکومت نے گریٹر ٹوکیو چھوڑنے والے ہر خاندان کو فی بچہ 10 لاکھ ین (17 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دینے کی پیشکش کی ہے۔

اس اقدام کا مقصد جاپانی دارالحکومت اور اس کے مضافاتی علاقوں کی آبادی میں کمی لاکر دیگر خطوں میں لوگوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

اس سے قبل اپریل 2022 میں جاپانی حکومت نے ٹوکیو چھوڑ کر دیگر خطوں میں آباد ہونے والے خاندانوں کو فی فرد 3 لاکھ ین دینے کا اعلان کیا تھا۔

فی بچہ 10 لاکھ ین ان خاندانوں کو دیے جائیں گے جو ٹوکیو کو چھوڑ کر جاپان کے دیگر حصوں میں آباد ہوں گے۔

اس اسکیم کا حصہ بننے والے خاندانوں کو گریٹر ٹوکیو سے باہر جانا ہوگا البتہ وہ شہر کی سرحد میں واقع پہاڑی حصوں میں بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح انہیں اپنے نئے گھروں میں کم از کم 5 سال گزارنے ہوں گے، جبکہ خاندان کے ایک فرد کو کسی نئی جگہ ملازمت کرنا ہوگی، پرانی ملازمت برقرار رکھنے پر اپنا کام گھر میں رہتے ہوئے کرنا ہوگا یا نئے علاقے میں اپنا کاروبار شروع کرنا ہوگا۔

جب کہ 5 سال سے قبل ٹوکیو لوٹنے والے خاندان کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم واپس کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ گریٹر ٹوکیو دنیا کا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے جس کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button