انٹر نیشنل
جاپان کے ساحلی علاقوں میں شدید برف باری

جاپان کے ساحلی علاقوں میں سرد موسم کی لہر کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
جاپان کے نیگاتا پریفیکچر اور فوکوشیما پریفیکچر میں ریکارڈ توڑ برف پڑ رہی ہے۔
جبکہ شدید برف باری کے باعث متعدد ہائی ویز پر گاڑیاں کئی گھنٹے پھنسی رہیں اور بلٹ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔


نیگاتا میں برف باری کی وجہ سے 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق توہوکو اور ہوکوریکو ریجن میں آج بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جب کہ جاپانی محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔



