گوشت کو کم وقت میں کیسے گلایا جائے؟
عیدالاضحی ختم ہوتے ہی لوگوں کے گھروں میں قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان پکنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہیں فیملیز کو کھانے پر دعوت دی جاتی ہے تو کہیں دوست احباب لیکن مشکل پیش اس وقت آتی ہے جب مہمانوں کے آنے میں وقت کم اور گوشت گلنے میں ٹائم زیادہ لگے۔ اس سے بچنے کے لیے زیادہ ہی آزمودہ ٹوٹکہ ہم آپکو اس خبر کے ذریعے بتائیں گے۔
گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے:
نمک
سمندری نمک کو گوشت پر اسے پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے چھڑکیں، یہ نمک گوشت کو گلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔
چائے یا کافی
چائے میں ٹینن نامی نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر گلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسٹرونگ سیاہ چائے کے ایک یا 2 کپ لیں، انہیں ٹھنڈا کرکے گوشت کو میری نیٹ کرنے کے لیے استعمال کریں یا کافی کی کچھ مقدار کو تیار کریں، اسے ٹھنڈا کرکے گوشت گرل کرنے سے 24 گھنٹے پہلے اس میں میری نیٹ کریں۔
ترش عرق یا سرکہ
ترش عرق یا سرکے میں ایسا تیزابی اثر ہوتا ہے جو گوشت کو نرم کرنے کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی بڑھاتا ہے۔ ترش عرق کے لیے لیموں یا انناس کو استعمال کریں، جبکہ سرکے میں سیب کا سرکہ بہترین ہے مگر عام سفید سرکہ بھی مدد دے سکتا ہے



