صحت

معدے اور دماغ کو دھوکہ دیکر وزن کم کرنے کا زبردست طریقہ

برطانوی ماہر غذائیات نے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کرکے آپ وزن میں مستقل کمی لا سکتے ہیں۔

امینڈا ارسل نامی اس ماہر نے پہلا حربہ یہ بتایا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو اپنے دماغ اور معدے کو دھوکہ دینا چاہیے۔ وہ اس طرح کہ آپ لوگ اپنے آپ سے جھوٹ بولیں کہ آپ بہت زیادہ کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیک آﺅٹ پیزا کی بجائے سپرمارکیٹ کے برانڈ سے پیزا خریدیں اور اس پر بہت زیادہ ٹماٹر لگوائیں اور اپنے دماغ کو قائل کریں کہ آپ بہت زیادہ کھا رہے ہیں اور اسے کم کرنا چاہیے۔ اس نفسیاتی حربے کو ’والیم ٹرکس‘ کہا جاتا ہے۔

امینڈا نے دوسرا طریقہ یہ بتایا کہ موٹاپے کے شکار افراد کو اپنے شوگر سائیکل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بسکٹ اور کیک وغیرہ کھانے سے خون میں شوگر کا لیول بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین زیادہ خارج ہوتی ہے۔ اس سے خون میں شوگر کا لیول تو کم ہو جاتا ہے لیکن ہمیں دوبارہ بھوک بھی لگ جاتی ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کے لیے بسکٹ اور کیک وغیرہ کی بجائے ایسے سنیکس کا انتخاب کریں جو جسم میں بلڈ شوگر کا لیول مستحکم رکھیں۔ تاکہ ہمیں بار بار بھوک نہ لگے اور سنیکس نہ لینے پڑیں۔

امینڈا نے بتایا کہ ”وزن کم کرنے کے لیے ایک آزمودہ طریقہ یہ ہے کہ ہر کھانے سے قبل پانی پئیں۔ اگر آپ پانی کی بجائے سوپ کا ایک پیالہ پی لیں تو اس سے بھی خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں شامل رضاکاروں میں جو لوگ کھانے سے قبل پانی یا سوپ پیتے رہے ان کا 12ہفتوں میں دوسروں کی نسبت 2 کلوگرام زیادہ وزن کم ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اپنی خوراک میں ایک تبدیلی یہ لائیں کہ پراسیسڈ فوڈ کی بجائے صحت مندانہ کھانوں کی طرف آئیں اور پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔

ان طریقوں کے ساتھ ورزش کو اپنی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنائیں۔ ہر روز ورزش لازمی کریں کیونکہ فٹ رہنے کے حوالے سے ورزش کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button