داغ دھبوں سے دور چمکدار جلد کے لیے مالٹے کے چھلکے کا استعمال

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آپ روز ایک مالٹا کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہیں۔
یہ چھلکے صرف چہرے کی خوبصورتی کیلئے ہی نہیں بلکہ سردیوں میں جسم کو گرمائی پہچانے کیلئے قہوے کی صورت میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک انچ کا ٹکڑا ادرک، اتنا ہی تکڑا دار چینی کا اور ایک یا دو عدد لونگ ان تینوں چیزوں کے ساتھ ایک مالٹے کے مکمل چھلکے کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر اُبال لیں۔
رات کو سونے سے پہلے اس قہوے کو پی لیں آپ کا نزلہ زُکام کھانسی بخار سب کیلئے مفید ہے اس سےآپ کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔
چہرے کی جلد کے لیے مفید
مالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔
چمک دار جلد
مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی۔
جلد کا انفیکشن دور کرنے کے لیے مفید
اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔
تروتازہ رہنے کےلیے مفید
غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں مالٹے کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے



