صحت

کورونا کے بعد پاکستان میں ایک اور خطرناک وبا پھوٹ پڑی

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں لیشمینا نامی خطرناک بیماری سے سر اٹھالیا ہے۔

 بلوچستان میں لیشمیناسس نامی بیماری کے کیسز میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے اور اس کا دائرہ کار بائیس اضلاع تک پھیل گیا ہے، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ،جعفرآباد اور کیچ کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے۔

یہ مرض ‘سینڈ فلائی’ نامی مکھی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے ، اس مکھی کا ڈنک انسان کو جلدی امراض میں مبتلا کرتا ہے ۔ جو متاثرہ شخص کے جسم پر پہلے پھوڑا بناتی ہے اور پھر جلدی بیماری کی شکل اختیار کر جاتی ہے،بعد ازاں یہ جلدی بیماری کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔

دوسری جانب سینڈ فلائی کے خاتمے کے لئے وسیع رقبے پر پھیلےبلوچستان کے علاقے دور دور ہونے کی وجہ سے اسپرے مہم میں مشکلات کا بھی سامنا ہے، ڈی جی ہیلتھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو سینڈ فلائی کی افزائش بڑھنے کے ساتھ مریضوں کی تعداد بھی تشویشناک حدپر پہنچ جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ عموماً گرمیوں کے موسم میں انسانوں کو نشانہ بناتی ہے،مگر اس کے اثرات سردیوں کے آغاز میں ظاہر ہونے شروع ہوتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button