کیا آپ صرف ایک چمچ ناریل تیل کے فوائد جانتے ہیں؟

ناریل کے تیل کے کئی مصارف ہیں، کچھ عمومی و طبّی فوائد اور بھی ہیں، جن سے غالباً عام لوگ واقف نہیں۔
یوں تو ناریل تیل کے کئی فوائد ہیں جیسے کہ انڈوں پر ہلکی سی کوٹنگ سے اُنھیں تادیر محفوظ رکھا جاسکتا ہے، زنگ ختم کیا جاتا ہے، سخت داغ مٹائے جاسکتے ہیں، گاڑی کی خراشیں صاف کی جاسکتی ہیں، نئے پلاسٹک کے برتنوں پر باریک کوٹنگ سے اُن کے رنگ خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
لیکن ان عمومی فوائد کے علاوہ یہ کھانا پکانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کہ اس میں شامل اینٹی مائکروبیل اور اینٹی آکسیڈنٹ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔
اس کا استعمال دانتوں کے امراض اور کیڑوں کی روک تھام، مسوڑھوں کی سوزش کم کرنے اور دانتوں کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
دانتوں کے امراض سے نجات کے لیے اس کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے، روزانہ ایک چمچ ناریل کے تیل سے غرارے کریں اور اس کے لیے اسے دیر تک منہ میں گھماتے رہیں، پھر برش یا مسواک سے دانت صاف کرلیں۔


باقاعدگی سے برش نہ کرنے سے دانتوں میں غذا کے ذرّات پھنس کر اُن پر میل جمنے کے علاوہ خردبینی حیوانیے، بیکٹریاز بھی جمع ہوجاتے ہیں، جن کے سبب رفتہ رفتہ دانتوں کی چمک دمک ختم ہونے لگتی ہے۔
ایسی صورت میں ناریل کےتیل سے غرارے کرنا انتہائی سودمند ثابت ہوتا ہے، کیوں کہ غراروں کے دوران ناریل کا تیل منہ کی جھلّی میں جذب ہوکر نہ صرف ورم کم کرتا ہے، بلکہ دانتوں کے اندر موجود نقصان دہ بیکٹریاز کو بھی ختم کرتا ہے۔
ناریل کے اور بھی بے شمار فائدے ہیں جیسے کہ، سانس کو خوشبودار کرتا ہے اور مسوڑھوں کی حفاظت کے ساتھ دانتوں کو گلنے سڑنے سے بھی بچاتا ہے۔
نیز یہ کہ ناریل کا تیل بہت سے بازاری کیمیکل ماؤتھ واشز سے کئی گنا بہتر ہے۔
لیکن جن افراد کو ناریل کھانے یا ناریل کا تیل پینے یا لگانے سے الرجی ہو، اُن کے لیے احتیاط برتنا بہتر ہے۔



