صحت

سنگھاڑا سستی سی چیز کے مہنگے فائدے

پاکستان میں عام ملنے والا سنگھاڑا اپنے اندر بے شمار فائدے رکھتا ہے۔ یہ سبزی کئی امراض کا جڑ سے خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سو گرام سنگھاڑوں میں محض 97 گرام کیلوریز ہوتی ہیں۔مگر اس مقدار کو کھانے سے جسم کو 0.1 گرام چکنائی، 23.9 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، 2 گرام پروٹین موجود ہے۔

دن بھر کے لیے درکار پوٹاشیم کی 17 فیصد مقدار، دن بھر کے لیے درکار مینگنیز کی 17 فیصد مقدار، دن بھر کے لیے درکار کاپر کی 16 فیصد مقدار، دن بھر کے لیے درکار وٹامن بی 6 کی 16 فیصد مقدار جبکہ دن بھر کے لیے درکار وٹامن بی 2 کی 12 فیصد مقدار ملتی ہے۔

سنگھاڑے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے، بلڈ کولیسٹرول لیول کم، بلڈ شوگر لیول مستحکم جبکہ معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

سنگھاڑوں میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو جسم کو مضر مالیکولز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اگر یہ مالیکیولز جسم میں جمع ہوجائیں تو جسمانی دفاعی نظام متاثر ہوتا ہے اور تکسیدی تناؤ کا سامنا ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر زیادہ مقدار میں پوٹاشیم کا استعمال کریں تو بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے جبکہ فالج کا خطرہ 24 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ پوٹاشیم کے زیادہ استعمال سے فالج اور امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button